شمع توحید

( شَمْعِ تَوحِید )
{ شَم + عے + تَو (و لین) + حِید }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'شمع' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'توحید' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "حصارِانا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - ایمان کا نُور، (کنایۃً) مذہب اسلام۔
 مدینے والے کے دم سے روشن ہے شمعِ توحید دو جہاں میں زبان پہ بعد از خدا جب آیا مدینے والے کا نام آیا      ( ١٩٨٣ء، حصارانا، ٣١ )