اتنے میں

( اِتْنے میں )
{ اِت + نے + میں (ی مجہول) }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'اِتْنا' کی مغیرہ صورت 'اِتنے' کے ساتھ 'میں' حرف جار لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - اس عرصے میں، اس اثنا میں۔
"اتنے میں ابن زبیر اور اس کے ساتھیوں نے پھر بادل کی گرج کی طرح زور سے نعرۂ تکبیر بلند کیا۔"      ( ١٩١٠ء، فلپانا، ١٦٧ )
٢ - اس قدر تھوڑی مقدار یا تعداد میں، اتنی ذرا سی بات میں۔
 موہوم سی امید بھی امید ہے کوئی خوش اتنے ہی میں عاشق ناکام ہو گیا      ( ١٩٢٧ء، شاد، میخانۂ الہام، ٧٣ )