شعاع نظر

( شُعاعِ نَظَر )
{ شُعا + عے + نَظَر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'شعاع' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی ہی سے مشتق اسم 'نظر' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٨٧٥ء کو "فروغ ہستی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - آنکھ کی روشنی، بصارت، مراد؛ نظر، نگاہ۔
 کیا تھا اس نے شعاعِ نظر سے جو پیدا وہ آج آنکھ سے تصویر عکس میں دیکھا      ( ١٨٧٥ء، فروغ ہستی، ٤٠ )