لذت اندوزی

( لَذَّت اَنْدوزی )
{ لَذ + ذَت + اَن + دو (و مجہول) + زی }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'لذت' کے بعد فارسی مصدر 'اندوختن' سے صیغہ امر 'اندوز' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٧ء کو "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - مزہ لینا، حظ اٹھانا، لطف حاصل کرنا۔
"نقادوں نے اس پر ہمیشہ یہی الزام لگایا کہ وہ لذّت اندوزی کی تلقین کرتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، سائنسی انقلاب، ٢٠٥ )