لپٹا

( لَپْٹا )
{ لَپ + ٹا }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ "فرہنگ آصفیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد ندائی   : لَپْٹے [لَپ + ٹے]
جمع   : لَپْٹے [لَپ + ٹے]
جمع غیر ندائی   : لَپْٹوں [لَپ + ٹوں (و مجہول)]
١ - موٹے آٹے کا قدرے پتلا حلوا، لیسی، (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)
٢ - پتلا گُڑ، شیرہ، گڑ کی چاشنی، وہ پتلا گڑ جو پینے کے تمباکو میں ملاتے ہیں۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات، نور اللغات)
٣ - [ نباتیات ]  جنس چنبا، سانواں کنگنی کی قسم کی ایک حلقہ دار گھاس (انگریزی) (پلیٹس، جامع اللغات)