لذت یاب

( لَذَّت یاب )
{ لَذ + ذَت + یاب }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق 'لذت' کے بعد فارسی مصدر 'یافتن' سے صیغہ امر 'یاب' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٧ء کو "کاشف الحقائق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - مزہ پانے والا، لطف اندوز ہونا، محظوظ۔
"آوازوں کی حیرت انگیز ہم آہنگی سے وہ لذت یاب ضرور ہوا۔"      ( ١٩٤٢ء، سیلاب و گرداب، ٧٠ )