لذت کش

( لَذَّت کَش )
{ لَذ + ذَت + کَش }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'لذت' کے بعد فارسی مصدر 'کشیدن' سے صیغہ امر 'کش' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء "کلیاتِ راقم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - مزہ لینے والا، لطف اٹھانے والا۔
"اس قدر سادہ مگر حسن سے لبریز مصرع وہ شخص جو زبان لکھنؤ کا لذت کش نہ ہو کہہ سکتا ہی نہیں۔"      ( ١٩٥٠ء، چھان بین، ١١١ )