لذت پرست

( لَذَّت پَرَسْت )
{ لَذ + ذَت + پَرَسْت }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'لذت' کے بعد فارسی مصدر 'پرستیدن' سے صیغہ امر 'پرست' بطور لاحقہ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٣ء کو "نئی تنقید" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - لذت کا شوقین، نفسانی خواہشات کا غلام، عیاش۔
"وہ محسوس کرتا ہے کہ اب اس کا وجود ختم ہو گیا ہے اور اس کی حیثیت ایک لذت پرست سے زیادہ نہیں تھی۔"      ( ١٩٧٣ء، نئی تنقید، ٣٨٢ )