تحریری

( تَحْرِیری )
{ تَح (فتحہ ت مجہول) + ری + ری }
( عربی )

تفصیلات


حرر  تَحْرِیر  تَحْرِیری

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'تحریر' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے 'تحریری' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٨٧ء میں "موعظمۂ حسنہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - نوشتہ، لکھا ہوا، قلم بند کیا ہوا۔
"ویدوں میں اس کا تحریری ثبوت مورجود ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، جنگ، کراچی، ٣١ اکتوبر، ١٢ )
  • لِکّھا ہُوا
  • Written
  • in writing