تخت نشینی

( تَخْت نَشِینی )
{ تَخْت + نَشی + نی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'تخت' کے ساتھ فارسی مصدر 'نشستن' سے مشتق صیغہ امر 'نشین' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٩ء میں "بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث )
جمع   : تَخْت نَشِینِیاں [تَخْت + نَشی + نِیاں]
جمع غیر ندائی   : تَخْت نَشِینِیوں [تَخْت + نَشی + نِیوں (و مجہول)]
١ - حکومت سنبھالنے کی رسم، راج تلک۔ تخت شاہی پر بیٹھنا۔
"جہاں کہیں ہر کارے نئے سلطان کی تخت نشینی کی خبر لے کر کئے قوم نے بڑی خوشی اور خرمی سے ان کی آؤ بھگت کی۔"      ( ١٨٩٩ء، بست سالہ عہدحکومت، ١٨ )
  • اَورَنْگ نَشِینی
  • حُکْمْ رانی
  • Accession to the throne;  reign.