تختۂ گل

( تَخَتَۂِ گُل )
{ تَخ + تَہ + اے + گُل }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'تختہ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے لیے ہمزہ زائد لگانے کے بعد فارسی زبان سے ہی اسم 'گل' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٣٠ء میں "کلیات نظیر"میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - گلاب کی کیاری، وہ قطعۂ باغ جہاں پھول بکثرت کھلے یا لگے ہوں۔
 بن تختۂ گل آخرش اس خاک چمن سے نکلا مرے قاتل کے شہیدوں کا رسالہ      ( ١٨٣٠ء، کلیات نظیر، ٩ )