اٹوٹ انگ

( اَٹُوٹ اَنْگ )
{ اَٹُوٹ + اَنْگ (ی لین) }

تفصیلات


سنسکرت زبان کے 'اٹوٹ' کے ساتھ ہندی زبان سے 'انگ' لگایا گیا ہے۔ مرکب توصیفی ہے۔ 'اٹوٹ' صفت اور 'انگ' موصوف ہے۔

صفت ذاتی
١ - (کسی چیز کا) جدا نہ ہو سکنے والا حصہ، جزو لازم، جزو لاینفک۔
"بھارت کی طرف سے کشمیر میں استصواب نہ کرانے اور اسے اٹوٹ انگ قرار دینے کا اعلان، خبر ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، فن ادارت، ٢٩ )