اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بچوں کے مشق کرنے کی تختی۔
"جب کاغذ میسر نہ ہوتا تو چھوٹے سے گھر کی سفید دیواریں اس کا تختہ مشق تھیں۔"
( ١٩٢٢ء، چمنستان مغرب، ٢٨ )
٢ - [ (مجازا) ] وہ چیز جو بکثرت استعمال ہوتی ہو؛ ایک ہی شخص یا چیز جو کسی تجربے یا مشق یا مذاق وغیرہ کا موضوع بن جائے۔
"اس غریب کو تختۂ مشق نہ بنایئے۔"
( ١٩٣٩ء، شمع، ٦٢٤ )
٣ - ہدف تنقید، گرفتار پریشانی، مشق ستم۔
"سرمایہ داروں نے ناداروں کو تختہ مشق ہمیشہ ہی بنائے رکھا ہے۔"
( ١٩٥٤ء، اکبرنامہ، ٧٠ )
٤ - وہ چیز جس پر بار بار تجربہ کیا جائے، تجربات۔
"یہ ضرور ہے کہ اپنا تختہ مشق دوسروں ہی کو بناتے اپنا علاج خود کرنے میں ذرا احتیاط کرتے تھے۔"
( ١٩٤٧ء، فرحت مضامین، ٧٧:٣ )