تخریب پسند

( تَخْرِیب پَسَنْد )
{ تَخ + رِیب + پَسَنْد }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تخریب' کے ساتھ فارسی مصدر 'پسندیدن' سے مشتق صیغہ امر 'پسند' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩٨٢ء میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : تَخْرِیب پَسَنْدوں [تَخ + رِیب + پَسَن + دوں (و مجہول)]
١ - شرپسند، جو تباہی کے در پے ہو۔
"انہوں نے. تخریب پسندوں کی سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا۔"      ( ١٩٨٢ء، جنگ، کراچی، ٣نومبر، ٢ )