اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - نکالنے کا عمل، استنباط، (مجازاً) لینا، حاصل کرنا۔
"ایسے متعدد اشخاص موجود تھے جو کثرت معلومات کے ساتھ طرز استدلال. تخریج احکام میں اجتہاد کا درجہ رکھتے تھے۔"
( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٤:٣ )
٢ - [ حدیث ] وہ دفتر یا کتاب جس میں کسی محقق و نقاد نے کسی مشہور و متبادل کتاب کی حدیثوں کی تنقید کی ہو (رسالہ تحفتہ السعادت، مولوی قربان علی، 162)
٣ - رواۃ اور ماخذ کا بیان۔
"الجندی جس نے شرح العقاید کی نہر حدیث کی تخریج کا التزام کیا ہے اس حدیث پر خاموش ہے۔"
( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٠٨:٣ )
٤ - [ نفسیات ] احساسات و جذبات کو نکالنا، ہیجان کو دور کرنا۔
"جس عمل کو تخریج کہتے ہیں وہ ہماری حسوں کی طرح سے ہمارے جذبات کی بھی خصوصیت ہے۔"
( ١٩٤٠ء، اصول نفسیات، ٤٢:٣ )