اٹکھیلیوں کی چال

( اَٹْکھیلِیوں کی چال )
{ اَٹ + کھے + لِیوں (و مجہول) + کی + چال }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'اَٹْکھیلی' کی مغیرہ جمع کے ساتھ حرف اضافت 'کی' اور 'چلنا' مصدر سے حاصل مصدر 'چال' لگایا گیا ہے۔ یہ مرکب اضافی ہے۔

اسم مجرد
١ - اٹھلائی رفتار، خرام ناز، شوخی اور ناز و انداز کی چال۔
 مجھے وہ دیکھ کر اٹکھیلیوں کی چلتے ہیں چال اڑائے کبک نے طاؤس خاں کے بارے ڈھنگ      ( ١٨٧٩ء، جان صاحب، ٢٥٧:٢ )