تخمہ[1]

( تُخْمَہ[1] )
{ تُخ + مَہ }
( عربی )

تفصیلات


تخم  تُخْمَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٨٥ء میں "محلصنات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - بدہضمی، سوئے ہضم کی بیماری، ضعف معدہ۔
"ہیضہ نہ ہو جائے تو نہایت زور اور شور کا تخمہ ہو جانے میں تو کوئی شک ہی نہ تھا۔"      ( ١٩٢١ء، انور، ٢٣ )
٢ - [ مجازا ]  ہوس، ہوکا۔
"تکثیر ازواج کا تخمہ اکثر امرا کو ہوتا ہے۔"      ( ١٩٠٧ء، امہات الامہ، ٢٥ )
  • سُوئے ہَضَم
  • بَدْہَضَمی
  • Indigestien
  • dyspepsin