تخمہ[2]

( تُخْمَہ[2] )
{ تُخ + مَہ }
( عربی )

تفصیلات


تخم  تُخْمَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣٩ء میں "آئین اکبری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - نسل، اصل، ذات، اولاد۔
"نسب کو تخمہ و نژاد و ذات اور مثل ان کے دیگر چیزوں سے تعبیر کیا جاتا ہے۔"      ( ١٩٣٩ء، آءین اکبری، ٣٩٠:٢ )
٢ - تخمک، بیج، دانہ، نیز مجازاً
"اس تخمہ (سپور) کا قطر پانچ مائیکرو ملی میٹر کے قریب ہوتا ہے۔"      ( ١٩٦٣ء، ماہیت الامراض، ٢١٨:١ )