تخمین

( تَخْمِین )
{ تَخ + مِین }
( عربی )

تفصیلات


خمن  تَخْمِین

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٣٨ء میں "ستہ شمسیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - اندازہ، قیاس، اٹکل، گمان۔
 حد اندازہ و تخمیں سے باہر متاع عشق ہے مہنگی نہ سستی      ( ١٩٤٧ء، کلیات حسرت، ٣٣٦ )
  • پیش بِینی