جودت طبع

( جَودَتِ طَبْع )
{ جَو (و لین) + دَتے + طَبْع }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جودت' کے ساتھ کسرہ اضافت لگان کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'طبع' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٤ء میں 'نتائج المعانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - طبیعت کی جولانی، طراری و تیزی، طبیعت کا رسا ہونا۔
"تمھاری اس جودت طبع سے طبیعت نہایت محظوظ ہوتی ہے۔"      ( ١٩٠٧ء، تشریح المساحت، ٣٦ )
  • جَودَتِ عِلْم