رحمان

( رَحْمان )
{ رَح (فتحہ ر مجہول) + مان }
( عربی )

تفصیلات


رحم  رَحْمان

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - بڑا مہربان، اللہ تعالٰی کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام۔
"مگر جہاں انھوں نے رحمان کے تقابل میں مجھے شیطان کہا وہاں سے حماقت، جہل نادانی کا لگا غیر متناہی لگا ہے۔"      ( ١٩١٥ء، پیاری دنیا، ١٣ )