رحمانی

( رَحْمانی )
{ رَح (فتحہ ر مجہول) + ما + نی }
( عربی )

تفصیلات


رَحْمان  رَحْمانی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رحمان' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'رحمانی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - رحمان سے منسوب، نیک، اچھا (شیطان کی ضد)۔
 گہرائی میں جا کے دیکھو شیشے سے نازک ہے پتھر قہاری کے سینے میں بھی اک گوشۂ رحمانی ہے      ( ١٩٧٠ء، فکر جمیل، ١٢٩ )