رجوع الی اللہ

( رُجُوعِ اِلَی اللہ )
{ رُجُو + عے + اِلَل (ی، ا، ل غیر ملفوظ) + لاہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رجوع' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر 'الٰی' بطور حرف جار لگا کر عربی اسم 'اللہ' لگانے سے مرکب اضافی 'رجوع الی اللہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٨ء کو "مکتوبات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - [ تصوف ]  اللہ کی طرف لوٹنا۔
"اس کا دل شطرنج کے مہروں کی چالوں سے کسی طور علیحدہ نہیں ہوتا، بس یہی رجوع الی اللہ ہے۔"      ( ١٩٤٨ء، کیا قافلہ جاتا ہے، ٢٤ )