رحمت اللعالمین

( رَحْمَتُ الِلّعالَمِین )
{ رَح (فتحہ ر مجہول) + مَتُل (ا غیر ملفوظ) + لِل + عا + لَمِین }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رحمت' کے ساتھ عربی اسم 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر عربی اسم 'عالم' کی جمع 'عالمین' لگانے سے مرکب 'رحمت العالمین' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٤٥ء کو "قصہ نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - رسول کریمۖ کا لقب، جو تمام جہانوں کے لیے پیام رحمت بن کر دنیا میں آئے۔
 نبیۖ کریم شفیع امین رسول خدا رحمت العالمین      ( ١٦٤٥ء، قصہ نظیر، ٧ )