رحمی

( رَحْمی )
{ رَح (فتحہ ر مجہول) + می }
( عربی )

تفصیلات


رَحْم  رَحْمی

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رحم' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'رحمی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٠ء کو "شخصی قانون بین الاقوام" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - رحم سے منسوب، بطن مادر سے متعلق۔
"قبل ولادت بچے کی رحمی زندگی میں . دوران خون کا نظام مادری خون کے نظام سے، خلیوں کی دیوار کے ذریعے علیحدہ رہتا ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں، ٧٧ )