رتھ

( رَتھ )
{ رَتھ }
( سنسکرت )

تفصیلات


اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٤ء کو "دیوان زادۂ حاتم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - چوپہیا سبک اور خوبصورت بیل گاڑی جس پر سائے کے لیے برجی کی شکل کی چھت ہوتی ہے جسے بنگلہ کہتے ہیں۔
"مشرقی یورپ سے وسط ایشیا تک بکھرے ہوئے خانہ بدوش آریائی قبائل نے ابھی اپنے گھوڑوں اور رتھوں کا رخ ہندوستان کی طرف نہ موڑا تھا۔"      ( ١٩٨٥ء، پنجاب کا مقدمہ، ٣٩ )
٢ - دو پہیہ والی ہلکی، لڑائی میں کام آنے والی گاڑی۔
"کشمیری شال میں لپٹی، رتھ کا پردہ ہٹا کر ایک مونچھیل بلم بردار سے بات کر رہی تھی۔"      ( ١٩٨٧ء، گردش رنگ چمن، ١٠٦ )