رجز نگاری

( رَجَز نِگاری )
{ رَجَز + نِگا + ری }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'رجز' کے ساتھ فارسی مصدر 'نگاشتن' سے مشتق 'نگار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگا کر مرکب 'رجز نگاری' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - خاندانی اوصاف پر مبنی جوشیلے اشعار لکھنے کا عمل۔
"شہدائے کربلا کے مرثیوں میں اردو کے مرثیہ گو شعرا نے رجز نگاری بھی کی ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٨٦ )