دلہا

( دُلْہا )
{ دُل + ہا }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان سے ماخوذ ہے اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٠٣ء سے "گل بکاولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : دُلْہَن [دُل + ہَن]
واحد غیر ندائی   : دُلْہے [دُل + ہے]
جمع   : دُلْہے [دُل + ہے]
جمع غیر ندائی   : دُلْہوں [دُل + ہوں (و مجہول)]
١ - دولہا، نوشا، وہ شخص جس کی شادی ہو۔
"مذکر کے آخر حرف کو (ن) سے بدل دینے یا آخری طرف آگے (ن) بڑھانے سے جیسے دلہا و دلہن۔"      ( ١٩١٤ء، اردو قواعد، ٦٤ )
  • A bridegroom