دل و جگر

( دِل و جِگَر )
{ دِلو (و مجہول) + جِگَر }
( فارسی )

تفصیلات


دو فارسی اسماء 'دِل' اور 'جگر' کے درمیان 'و' بطور حرف عطف لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٨٤ء سے "دیوان درد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - ہمت، حوصلہ، جرات۔
 ہو سامنے کون اس مژہ کے میرا ہی تو یہ دل و جگر تھا      ( ١٧٨٤ء، درد، دیوان، ١١٦ )