اتصال التحامی

( اِتِّصالِ اِلْتِحامی )
{ اِت + تِصا + لے + اِل + تِحا + می }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ لفظ 'اِتِّصال' کے ساتھ عربی زبان سے ثلاثی مزید فیہ کے باب افتعال سے مصدر 'التحام' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت یائے نسبتی لگائی گئی ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ طب ]  وہ جوڑ جس میں ایک ہڈی دوسری کے پٹھوں کے ذریعے پیوست ہو، جیسے : نیچے کے جبڑے کے دونوں حصے ٹھوڑی کے پاس پہنچ کر ایک ہو گئے ہیں۔ (محزن الجواہر، 24)