فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دل' کے بعد مصدر 'آویختن' سے صیغہ امر 'آویز' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے بنا۔ کثرت استعمال سے 'ا' ممدودہ، 'ا' مقصورہ میں بدل گیا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٩٨ء سے "دیوان شاہ سلطان ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔