دوا ساز

( دَوا ساز )
{ دَوا + ساز }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'دوا' کے بعد فارسی مصدر 'ساختن' سے صیغہ امر 'ساز' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٣٩ء سے "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - [ طب ]  دوا بنانے والا، دوا تیار کرنے والا۔
"نسخے باندھنے کے لیے عطار و دوا ساز کی ضرورت محسوس ہوئی۔"      ( ١٩٦٩ء، طبی سماجی بہبود، (تعارف ط) )