دوات

( دَوات )
{ دَوات }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ تحریرا١٥٦٤ء سے "شوقی حسن (سہ ماہی اردو)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف ( مؤنث - واحد )
جمع   : دَواتیں [دَوا + تیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : دَواتوں [دَوا + توں (و مجہول)]
١ - سیاہی (روشنائی) رکھنے کا ظرف۔
"روشنائی کی بوتل آگے جھکی اور خالی دواتوں سے ٹکرا کر لڑھکنے لگی۔"      ( ١٩٨٢ء، ڈنکو (ترجمہ)، ٩٧ )
٢ - چانڈو پینے کی چلم (مجازاً) سیاہی، روشنائی (پلیٹس؛ جامع اللغات)
  • An ink holder
  • inkstand;  an inkhorn
  • a portable case with receptacles for ink and writing reeds