آڈیٹوریم

( آڈِیٹورِیَم )
{ آ + ڈی + ٹو (واؤ مجہول) + رِیَم }
( انگریزی )

تفصیلات


آڈِٹ  آڈِیٹورِیَم

یہ لفظ انگریزی زبان کے فعل 'آڈٹ' سے اسم مشتق ہے اور اردو میں اسم ظرف مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٣ء، میں روزنامہ "جنگ" کراچی میں مستعمل ملتا ہے۔ انگریزی میں Auditorium ہے۔

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : آڈِیٹورِیَمْز [آ + ڈی + ٹو (و مجہول) + رِیَمْز]
١ - وہ عمارت جو مختلف قسم کے ادبی یا تہذیبی اجتماعات کے لیے مخصوص ہو، سماعت گاہ۔
"ایک ورائٹی پروگرام ١٩ مارچ کو شام کو ٦ بجے آدم جی آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا۔"      ( ١٩٧٣ء، روزنامہ "جنگ" کراچی، ١٢ مارچ، ٥ )
  • auditorium