دواخانہ

( دَواخانَہ )
{ دَوا + خا + نَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'دوا' کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خانہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٧٤ء سے "انیس مراثی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : دَواخانے [دَوا + خا + نے]
جمع   : دَواخانے [دَوا + خا + نے]
جمع غیر ندائی   : دَوا خانوں [دَوا + خا + نوں (و مجہول)]
١ - وہ جگہ(دکان اورکمرہ یا مکان وغیرہ) جہاں دوائیں تیار کی جائیں یا رکھی جائیں۔
"ایک مکان بجلی اور پانی سے آراستہ و پیراستہ . صاف ستھرا اور پاکیزہ، عقب خاندانی دواخانہ . درون کباڑی۔"      ( ١٩٨٠ء، لہریں، ٢٢٣ )
٢ - شفاخانہ، وہ جگہ جہاں معالج مرض کی تشخص کر کے دوا تجویز کرتا ہے۔ ڈسپنسری، کلینک۔ (ماخوذ : پلیٹس)