دوست جانی

( دوسْت جانی )
{ دوسْت (و مجہول) + جا + نی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دوست' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'جان' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٣٩ء سے "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پکا دوست، بہت عزیز۔
"میں ازراہ انصاف کہتا ہوں کہ میں نے ان کو فیاض و عقیل اور دوست جانی و وفادار پایا ہے۔"      ( ١٨٨١ء، کشف اسرار المشائخ، (ترجمہ) (دیباچہ)، ٢ )