عربی زبان سے مشتق اسم 'دنیا' کے بعد 'ے' بطور حرف اضافت لگا کر دو فارسی اسما 'آب' اور 'گل' کے درمیان 'و' بطور حرفِ عطف لگانے سے مرکب 'دنیائے آب و گل' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٨٦ء سے "ن م راشد، ایک مطالعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔