دنیاوی قالب

( دُنْیاوی قالِب )
{ دُن + یا + وی + قا + لِب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دُنیاوی' کے بعد عربی زبان سے مشتق اسم 'قالب' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٤٦ء "نفسیات کی بنیادیں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ نفسیات ]  دنیا کا جسم، دنیا کی ظاہری ساخت یا ڈھانچہ۔
"ہم روزانہ کے حوادث میں اس قدر مشغول رہتے ہیں کہ ہم اس دنیاوی قالب کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتے۔"      ( ١٩٦٩ء، نفسیات کی بنیادیں (ترجمہ)، ٢٧٤ )