دنی الطبع

( دَنیُ الطَّبْع )
{ دَنِیُط (ا ل غیر ملفوظ) + طَبْع }

تفصیلات


عربی زبان اسم صفت 'دنی' کے ساتھ 'ال' بطور حرف تخصیص لگا کر اسم 'طبع' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٣٨ء سے "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - کمینہ خصلت، پست فطرت؛ کنجوس۔
"بادشاہ اور امراء و روساء کے اردگرد خسیس النفس، دنی الطبع بے دماغ اور ضمیر فروشوں کی ایک ٹولی ہو۔"      ( ١٩٥٣ء، انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کے اثرات، ٤٢١ )