دنیا و مافیہا

( دُنْیا و مافِیہا )
{ دُن + یا + او (و مجہول) + ما + فی + ہا }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'دنیا' کے بعد 'و' بطور حرف عطف لگا کر عربی سے ماخوذ ضمیر موصولہ 'ما' کے ساتھ عربی ترکیب 'فیہا' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً ١٨٨٠ء سے "آبِ حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - یہ عالم اور جو کچھ اس میں ہے، دنیا اور دنیا کے سارے متعلقات۔
"آپ دنیا و مافیہا سے غافل ہو جاتے تھے۔"      ( ١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ٤١٤ )