تفصیلات
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دو' کے بعد فارسی ہی سے اسم 'چشم' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً "اصطلاحات پیشہ وراں" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - آنکھ کی شکل کا قدرتی نگینہ جو آنکھ کے ڈھیلے کے رنگ سے مشابہت رکھتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 56:4)
٢ - [ مجازا ] چاند سورج، دن رات؛ آنکھ کی دونوں پتلیاں۔ (علمی اردو لغت)