اسم ظرف زماں ( مؤنث - واحد )
١ - دن کے بارہ بجے کا وقت جب آفتاب نصف النہار پر ہوتا ہے، دن کا درمیانی حصہ۔
"مئی کی دوپہر پروفیسر نیر مسعود کی بیٹھک انیس اشفاق نوجوانوں کا دستہ لے کر آن پہنچے۔"
( ١٩٨٠ء، زمین اور فلک اور، ٧٣ )
٢ - [ مجازا ] انتہائی عروج کا زمانہ (جس کے بعد ہی زوال شروع ہو جاتا ہے)
"پہلے امر کے لیے ہم کو اس زمانے پر نظر ڈالنی چاہیے جب آفتاب اسلام کی دوپہر تھی۔"
( ١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ٢٣٩:١ )
٣ - ایک پہر کا دوگنا وقت چھ گھنٹے، مقدار وقت۔
"سچ پوچھے تو یہ دوپہر کی رات بھی بہت ہے۔"
( ١٩٣٦ء، ریاض خیر آبادی، نثرِ ریاض، ١٣١ )
٤ - [ مجازا ] تھوڑی دیر۔
کسی کی ایک طرح سے بسر ہوئی نہ انیس عروج مہر بھی دیکھا تو دوپہر دیکھا
( ١٨٧٤ء، انیس (مہذب اللغات) )
٥ - ایک قسم کا پھول۔ (ماخوذ : جامع اللغات)