دور درشن

( دُور دَرْشَن )
{ دُور + دَر + شَن }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دور' کے بعد ہندی سے ماخوذ اسم 'درشن' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٨٤ء سے "مشرق، کراچی (میگزین)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دور اندیشی، دور بینی، تیز نظر، دور سے دیکھنے والی نظر۔ (جامع اللغات)
٢ - ٹیلی وژن۔
"امرت سر دور درشن نے جو بھارتی فلموں کی ثقافتی یلغار شروع کی ہے اس سے بچنے کے . کیا انتظام کیے ہیں۔"      ( ١٩٨٤ء، مشرق، کراچی (میگزین)، ١٤ مارچ، ٣ )