دور ثانی

( دَورِ ثانی )
{ دَو (و لین) + رے + ثا + نی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'دور' کے بعد کسرۂ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے مشتق عددی ترتیب 'ثانی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٣ء سے "برش قلم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زمان ( مذکر - واحد )
١ - دوسرا دور۔
"شعر و ادب کا تخلیقی مذاق اس دورِ ثانی میں نہ ہونے کے برابر تھا۔"      ( ١٩٨٣ء، برش قلم، ١٥٤ )