اترتا ہوا

( اُتَرْتا ہُوا )
{ اُتر + تا + ہُوا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان کے لفظ 'اُترنا' سے حالیہ تمام 'اترتا' کے ساتھ 'ہوا' 'ہونا' مصدر سے فعل ماضی لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٨٦٨ء کو "مراۃ العروس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - کم درجے کا، گھٹیا۔
"آسودہ حال ہو گا تو باہر دیوان خانہ - ہو گا - اس سے اترتا غریب ہو گا۔"      ( ١٨٨٧ء، سخن دان فارس، ١٦٠:٢ )