دودھیا بلب

( دُودْھیا بَلْب )
{ دُودھ + یا + بَلْب }

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت 'دودھیا' کے ساتھ انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'بلب' عربی رسم الخط کے ساتھ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٤٢ء سے "گرین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کیمیکل سے بنائے گئے دھندلے شیشے کے وہ بلب جس کی روشنی بالکل سفید، دودھ کی رنگت جیسی ہوتی ہے۔
"دو بڑے بڑے دودھیا بلب . دکھائی دیتے تھے۔"      ( ١٩٤٢ء، گرہن، ٤٨ )