سائنٹفک اصول

( سائِنْٹِفِک اُصُول )
{ سا + اِن + ٹِفِک + اُصُول }

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سائنٹفک' کے ساتھ عربی اسم 'اصول' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٣٢ء "تفنگِ با فرہنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : سائِنْٹِفِک اُصُولوں [سا + اِن + ٹِفِک + اُصُو + لوں (و مجہول)]
١ - سائنسی انداز، تکنیکی طریق، سائنسی طرز، قابل فہم، منطقی اصول۔
"آج کی سائنٹفک دنیا میں ادب اور زبان کا مطالعہ بھی قطقی اور سائنٹفک اصولوں پر کیا جا رہا ہے۔"      ( ١٩٥٦ء، زبان اور علم زبان، ٣ )
  • Scientific