انگریزی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سائنٹفک' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'طریقہ' کے بعد ہمزہ زائد لگا کر کسرۂ اضافت کے بعد اسم 'تحقیق' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٦ء سے "اردو میں اصول تحقیق" میں مستعمل ملتا ہے۔