اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - بھاپ نکلنے کی آواز، ہوا کے چلنے کی آواز۔
"کوئی آسیب تھا بھی وہ درخت کی جڑ میں سمٹ گیا پتوں میں بکھر گیا اور جھونکوں کی سائیں سائیں میں تبدیل ہو گیا۔"
( ١٩٨٦ء، نگار، کراچی، جولائی، ٣٩ )
٢ - [ مجازا ] سناٹا، خاموشی، ویرانی۔
وہ سائیں سائیں کے کتنے عجیب سناٹے وہ سنسنی وہ پراسرار ایک عالمِ ہو
( ١٩٧٥ء، حکایتِ نے، ٢٠ )
٣ - گولیوں یا تیر کے چلنے کی آواز۔
"گولیاں پہاڑی پر سائیں سائیں جائیں، دھنا دھن، ٹھوں ٹھا، نیں ٹھنانا ناکی آوازیں کلیجے نکالے دیں۔"
( ١٩٢٨ء، پس پردہ، ١٢١ )
٤ - سرسراہٹ کی آواز، سرسر۔
"یہ لڑکا دیکھیں کیسے مزے سے سائیں سائیں کر کےگھومتا ہے۔"
( ١٩٧٦ء، تین بہنیں، ٥٤ )