سات آسمان

( سات آسْمان )
{ سات + آس + مان }

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'سات' کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'آسمان' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦١١ء سے "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : سات آسْمانوں [سات + آس + ما + نوں (و مجہول)]
١ - مسلمانوں اور قدما کے عام اعتقاد میں آسمان سات ہیں۔
 رات دن گردش میں سات آسماں ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا?      ( ١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ١٦١ )